Education System

Education System!  all the courses are free of cost.

Research Work
Preaching

Education System

home-1

 

(1)  اسلامک اکیڈمک  (Islamic Academic)

                اس پروگرام کے تحت ایک ایسے اکیڈمک سسٹم کا قیام عمل میں لانا مقصود ہے جس میں عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے ہاسٹلز قائم کر کے انہیں بلا معاوضہ رہائشیں فراہم کی جائیں اور وہاں دینی تعلیم کا انتظام و انصرام کیا جائے۔ اس سلسلے میں ان طلبا و طالبات کے لیے یومیہ تین گھنٹے نکالنا ضروری ہوگا۔

 

(2)          اسلامک ایجوکیشنل(Islamic Educational)

                اس پروگرام کے تحت دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج سے ایک جداگانہ نصاب تشکیل دیا گیا ہے، جسے نامور دانشور، سکالرز اور علماء کی خصوصی سرپرستی حاصل ہے۔ اس نصاب کی تدریس و تنظیم کی خاطر ایک انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لانا ہے، جس میں عملی طور پر اس طریق نصاب کا اجرا کیا جائے گا۔

 

(3)          فہم قرآن کورس  (Quran Apprehension)

                اس پروگرام کے تحت حلقہ ہائے درس و تدریس منعقد کرکے منتخب قرآنی آیات اور سورتوں کی تفہیم حاصل کی جائے گی، جس میں قرآن کے مخصوص مقامات کی توضیح، لفظی اور سلیس بامحاورہ ترجمہ، عربی گرائمر اور تجویدی قواعد کے ساتھ عربی لب و لہجہ کا اہتمام کیا جائے گا۔