Media and Workshops

Islamic Educational workshop are  managed on regular basis. Al Hikmah's social media team is very efficient to upload these video on different social media channels 

Preaching
Social Welfare

Media and workshops

home-1

اسلامک ورکشاپس (Islamic Workshops)

اس پروگرام کے تحت مختلف نوعیت کی شش ماہی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، جن کا دورانیہ تین دن سے لے کر ایک ہفتے تک ہوگا۔ اس میں ملک کے مختلف سکالرز اور جید علماء کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ان ورکشاپس میں پیش آمدہ عصری مسائل اور جدید چیلنجز پر لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا، نیز اسلام کی عصری اسلوب کے مطابق تفہیم ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اسلامک میڈیا (Islamic Media)

اس پروگرام کے تحت اپنے پیغام کو میڈیا کے ذریعے ہرممکنہ طریقے سے پہچانے کی کوشش کی جائے گی۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں سے ہر ایک کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنا اور مستقل طور پر ایک ویب سائٹ کی لانچنگ وغیرہ بھی اس پروگرام میں شامل ہے

نوٹ:

اہلیانِ اسلام سے التماس ہے کہ اس کارِخیر اور عظیم مقصد میں شریک ہو کر دنیا و آخرت میں فلاح پائیں۔ آئیں اس نبوی منہج کی خاطر وَتَعَاوَنُوا عَلَی البِرِّ وَالتَّقْوٰی کے مصداق ہمارے دست و بازو بن جائیں۔ یہ عظیم مشن آپ کی توجہ کا متقاضی ہے، تا کہ ایک فرد اور معاشرے کی اسلامی بنیادوں پراصلاح و تعمیر ممکن ہوسکے ۔ آپ میں سے ہر ایک اپنی وسعت کے مطابق اس کار خیرمیں حصہ ڈالے، کیونکہ یہ کسی مخصوص جماعت،فرد، مسلک یا گروہ کا کام نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا کام ہے۔
اَلسَّعْیُ مِنَّا وَالإِتـْمَـامُ عَلَی اللّٰہِ